کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر گزشتہ ڈیڑھ سال میں ریپ کیسز کی شرح 41 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2021 سے دسمبر 2022 تک زیادتی کے 426 کیسز عدالت پہنچے جن میں سے صرف 55 کیسز کے ملزمان کو سزا ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی،جنوبی،کورنگی اور ملیر میں ریپ کیسز کی شرح زیادہ رہی ہے۔