ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسےاضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 225.43روپے سے بڑھ کر 225.50روپے پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالرکی سطح پر آ گئے، 16 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب ڈالرکی سطح پر آ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔