بھارت میں اقلیتوں کیلئےحالات بدستورکشیدہ ہیں اور ریاست ہریانہ میں فسادات رکنے کے بعدبھارتی حکومت نے مسلم اکثریت علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے بعد مسلمانوں پرایک اورمشکل آنا پڑی ہے،اوربھارتی پولیس نےمسلم آبادی والےعلاقوں میں تجاوزات کے نام پر آپریشن شروع کر دیا،اور اس دوران مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔
میڈیارپورٹس میں بتایا گیاہے کہ بھارتی پولیس مسلمان کیخلاف غیر قانونی اقدامات سر انجام دے رہی ہے،اور گزشتہ روزمسلمانوں کو جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کشیدہ حالات کے نتیجے میں مسلمانوں۔ کے حالات خراب ہیں اورلوگ خوف کے باعث گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔