اسلام آباد : بھارتی حکومت نے پی آئی اےکو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا، پی آئی اے خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پرواز کو جےپور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
پی آئی اےخصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور لاہو ر سے جے پورجانا تھا اور پی آئی اےنے کل 29جنوری کوکراچی سے جے پور کیلئےخصوصی پروازشیڈول کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پرمقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، جس کے لئے کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز پلان کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےپرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اےکی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔
پی آئی اےحکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔