کراچی : بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔
بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملے پر متعلقہ حکام نے حقائق بیان کردیئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر جی ایٹ 1595سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔
بھارتی طیارے ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا، مسافر بردار طیارہ گذشتہ روز لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارےکی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔ سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔