اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔آپریشن تربت ہوشاب روڈ پر آئی ای ڈی لگانے والے دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن تربت ہوشاب روڈ پر آئی ای ڈی لگانے والے دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے مختلف نوعیت کی گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔گذشتہ روز سکیورٹی فورسز کے باجوڑ کے علاقے لوسم میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق11 اپریل 2023 کو سکیورٹی فورسز نے لوسم، ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
نتیجتاً 3دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس طلب، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوں گے
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جبکہ 11 اپریل کو بھی سکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے تھ ے۔ خفیہ آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کاروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔