ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ چوبیس پیسے اضافے کے بعد 179.22 روپے رہا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل دسمبر 2021 میں ایک ڈالر178.30 روپے کا ہوا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ہی روپیےکے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا تھا، ڈالرکی قدر 12 پیسے اضافے کو بعد ڈالر178.98 روپے سے مہنگا ہوکر 179.10 روپے کی بلند ترین سط پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔