گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں،پاکستان کے کارپوریٹ بینک سیکٹر کا سائز بہت کم ہے۔
گورنراسٹیٹ،بینک کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اضافے کی ضرورت ہے،اسکو کو فروغ دے کراسلامی مارکیٹ کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے،اسکوک کے ذریعے حکومت کی مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے،شریعہ کمپلائنٹ فنڈنگ کے اجراء سے حکومتی فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔