صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال میں کاروبار کو بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں،
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے وفاقی حکومت کا رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال میں کاروبار کو بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں، حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے توانائی کی بچت ممکن نہیں۔
ہم ایم اکیوایم سے معاہدے کے تحت چلنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ حکومت نے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے، بجلی کا استعمال کم کر دیں گے مگر کاروبار بند نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔