پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچل دے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی انتقام نہیں ہو گا مگر ہرگز یہ مطلب نہ لیں قانون اپنا راستہ نہیں لےگا۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے۔
مسلم لیگی رہنما نے یہ ٹوئٹ ایک صارف کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں کیا ہے جس میں مذکورہ صارف نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور قانون اپنا کام نہیں کرینگے سازشیوں کو نہیں پکڑیں گے تو پاکستان کی ہرگلی، محلے میں فسادات ہونگے دیکھ لیجیے گا۔
مذکورہ صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نوازکو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے کہا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا۔
مریم نوازنے مذکورہ صارف کی ٹوئٹ کا امیج بھی اپنے ٹوئٹ میں پوسٹ کیا ہے۔