زمان پارک واقعات سمیت دیگرمقدمات کی تفیتش کیلئے قائم جے آئی ٹی آج زمان پارک جائے گی۔
جےآئی ٹی کرائم سین کے وزٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا عمل بھی شروع کرے گی۔لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
فیصلہ محفوظ
دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت نے معاونت کرنے پرسب کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں کہا وفاقی حکومت انکارکرے توصوبائی حکومت جے آئی ٹی بنائے۔
وکیل پنجاب حکومت نےکہا کہ عدالتوں کاکام یہ بتانا ہےکہ قانون کیا ہے،عدالتوں کو اس میں نہیں جانا چاہیےکہ قانون کیا ہوگا۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ عدالت کا وارنٹ بنی گالا کا تھا،کیا اس کا عملدرآمد لاہور میں ہو سکتا ہے۔
وکیل فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہورکے پتے پرنوٹسزکی تعمیل کیلئے انکو عدالت میں درخواست دینی چاہیے تھی،مگرانہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا۔