اسلام آباد : آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی سامنے آگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی سامنے آگئے ۔ حلف نامے کے مطابق اراکین نے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 92 کی ذیلی شق 6 کے تحت سنی اتحاد میں شمولیت کی درخواست دی ہے،
میں عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا، میرے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع موجود ہے، میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوا ہوں جس کی قیادت پہلے ہی میری شمولیت منظور کرچکی ہے۔
اراکین کے حلف نامے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ۔سنی اتحاد کونسل نے گذشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔
خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے اب تک پچاس کامیاب آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
مشاہد حسین سید کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں الاٹ کی جائیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
پیر کو پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے،
ہمارا اتحاد اس ملک کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں خصوصی نشستوں کے لئے درخواست کریں گے،الیکشن کمیشن میں آج امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے دستاویز جمع کرادیں گے۔