لاہور: لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے درخواست پرسماعت سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے پرجانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔
ہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔ کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دی گٸی تاکہ سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا جاسکے۔
اس سے قبل جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بھی کیس یی سماعت نہیں کی تھی اور اسے جسٹس علی باقی نجفی کی عدالت میں لگانے کی سفارش کی تھی ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 27 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا دیا تھا ۔
مریم نواز نے استدعا کی تھی کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے تاکہ عمرہ کی سعادت کےلیے جا سکیں ۔