کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے قریب موجود عمارت منہدم ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے قریب موجود عمارت زمین بوس ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے، ابتدائی طور پر کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے تباہ شدہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت گرنے کے بعد ملبے کے نیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
دھماکےسے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جس کے بعد جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔