کراچی :ملک بھر میں کرونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جہاں یومیہ شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرونا کیسز کی ضلع وار شرح کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون ویرئنٹ پھیلنے کے بعد سے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں کروناوائرس کی شرح 6.95 فیصد رہی جب کہ راولپنڈی میں کروناکی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں شرح 8.50، کوئٹہ میں 0.95 جب کہ ایبٹ آباد میں کروناوائرس کی یومیہ شرح 2.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کروناکی شرح 5.43، بنوں میں یومیہ شرح 1.01 اور مردان میں 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گوجرانوالہ، ملتان، سکردو، دیامر میں یومیہ شرح صفر رہی۔
ذرائع وزارت صحت نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 24گھنٹے میں 9 اضلاع میں کروناکی شرح 1 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی جب کہ چاروں صوبوں کے 25 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم ہیں۔