کراچی: شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں فلور میں آگ لگ گئی ہے، آتشزدگی کے باعث وکٹوریہ سینٹر کو خالی کرالیاگیا ہے جبکہ سڑک کو ہر قسم کےلیےبند کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی جائےوقوع پر پہنچی اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، تاہم آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
جائے حادثے پر ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری تعداد موجود ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ نے بتایا کہ آگ عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں منزل پر لگی، آگ لگنے کے باعث زینب مارکیٹ، ،مدیند مال،انٹر نیشنل مارکیٹ کو فوری طور پر بند کرادیا گیا ہے۔
آگ کی شدت کے پیش نظر فائربریگیڈ حکام سے رابطہ کرکےمزید گاڑیاں منگوائی ہیں۔