کراچی : جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لئے مستند قرار دے دیا گیا ، بڑےطیاروں کوآپریشن کی اجازت ایئروڈوم ریفرنس کوڈفورای کےتحت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیارکا درجہ دیتے ہوئےائیرپورٹ بوئنگ اورائیر بس طیاروں کے لئے مستند قرار دے دیا۔
ڈاریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا ، بڑےطیاروں کوآپریشن کی اجازت ایئروڈوم ریفرنس کوڈفورای کےتحت دی گئی ہے۔
سی اےاے کا کہنا ہے کہممتعلقہ طیارے17ستمبر2024تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں ، بڑےطیار وں کی کراچی ائیرپورٹ پرآمدو رفت باآسانی جاری رکھ سکتے ہیں۔