کراچی : کورونا وائرس نے پاکستان میں دوبارہ انٹری دے دی، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے حساس 25 اضلاع کے یومیہ شرح میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کی بلند ترین شرح19.09 فیصد شرح کراچی میں رہی، 24گھنٹے کے دوران حیدر آباد میں کورونا کی شرح 0.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ چوبیس گھنٹے میں گلگت، اسکردو میں کوروناکی شرح صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفر آباد میں کوروناکی شرح 4.62، میرپور میں3.33 فیصد رہی۔
ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ میں کوروناکی شرح 1.13 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوابی، بنوں، نوشہرہ میں کوروناکی یومیہ شرح صفر رہی۔
پشاور میں کوروناکی یومیہ شرح 2.90، ایبٹ آباد میں 2.02 فیصد، مردان میں کوروناکی یومیہ شرح 5.95، سوات 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کی یومیہ شرح 2.37 فیصد جبکہ 24گھنٹے میں گوجرانوالہ، گجرات، جہلم میں کوروناکی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ 24گھنٹے کے دوران لاہور میں یومیہ کوروناشرح 3.49، راولپنڈی میں1.51 فیصد، بہاولپور میں کوروناکی شرح 0.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔