خیبر پختونخوا میں دو روزکے دوران مون سون طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہو گئی جبکہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔
کے پی میں 2 روزکے دوران خواتین اوربچوں سمیت19افراد جاں بحق ہوگئے۔ آندھی،طوفان اور بارشوں سے حادثات میں19افرادزخمی ہوئے۔
صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 53 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ چودہ گھرمکمل تباہ جبکہ 103 کو جزوری نقصان پہنچا۔
بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ بلوچستان کوسندھ اورپنجاب سے ملانے والی شاہراہوں سمیت مخلتف مقامات پرروڈ تاحال بند ہیں،ژوب میں سیلابی پانی میں بہہنے والے تین افراد کوزندہ بچا لیا گیا۔
خضداردا دوقومی شاہراہ ونگو کے مقام پرگزشتہ 8 روز سے بند ہے،پنجاب اور سندھ کو ملانے والی قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پرعارضی طورپرتعمیر کی گئی تھی لیکن گزشتہ روزکی بارش سے دوبارہ سیلابی پانی کی نظرہوگئی۔
کوہلو،سبی،ہرنائی،سنجاوی اورگندواہ نوتال روڈ بھی تاحال بند ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں کو جلد ازجلد بحال کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ژوب میں سیلابی پانی میں بہنے والے تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،بارشوں سے اب تک 115 گھروں کومکمل 258 کو جزوی نقصان پہنچ چکا،جاں بحق افراد کی تعداد تاحال 10 ہے 13 زخمی ہو چکے۔