خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ نئی آبادی میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کچرا گرہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد : جشن آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالے 4 مرکزی ملزمان گرفتار
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹبل نثار اور پیر رحمٰن کے نام سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ٹانک میں 10روزہ پولیو مہم کل شروع ہوئی تھی، جو 24 اگست تک جاری رہے گی۔