مری: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے نکال دیا اور اسکو لائے جس نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا،وہ کٹے، مرغیاں اور انڈے کہاں گئے، کہا گیا 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو ملا ہو تو بتائیں۔
مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔
مری میرا دوسرا گھر ہے، جومجھے بہت پیارا لگتا ہے اورآپ سب سے بھی مجھے بے حد پیار ہے۔ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔
بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔میں دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے،1950 میں پیدا ہوا1956میں پہلی مرتبہ میں مری آیا۔
شدید سردی کے باوجود آپ لوگ یہاں موجود ہیں۔ افسوس ہے میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا، مزید کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی،
انتخابات کے بعد ن لیگ سے اتحاد نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو
عوام کیلئے موٹرویز بنائیں، سستی روٹی دی۔ نواز شریف نے عوام سے سوال پوچھا کہ نواز شریف کا زمانہ اچھا تھا یا یہ والا؟میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یہ اب والا اچھا ہے۔؎
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کاجھوٹا وعدہ کیا گیا، کیا کسی کو نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ؟ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔آج میرے سامنے یوتھ کھڑی ہے۔
بلین ٹری کا کتنا بڑا جھوٹ بولا، کہا کہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو گھر ملا؟ان کا کہنا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے، یہ کہتے تھے کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے، ان کے ساتھ کون سی یوتھ ہے، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش اسکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی ۔
جب میں وزیراعظم تھا تو عوام کی خدمت کر رہا تھا، میں نے لوڈشیڈنگ ختم کی ، ملک میں بجلی سستی کی۔ہم نے موٹروے بنائی، روٹی 4 روپے کی تھی، گھی 150روپے، چینی 150 روپے کلو تھی۔