لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آج شام پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چوہدری پرویزالہیٰ نے جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی پر درخواست دائر رکھی ہے، جسٹس امجدرفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پرسماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے پرویزالہٰی کی درخواست کی مخالفت کی۔
پرویزالہیٰ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ہوں، جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے، عدالت اے سی ،گھر کے کھانے سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
خیال رہے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔