لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر غلط تاثر دیا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کچھ حلقوں کے حتمی نتائج موصول ہوتے ہی جیت کی تقریر کریں گے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر غلط تاثر دیا گیا تھا۔الحمد اللہ ن لیگ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
کچھ نتائج کا انتظار ہے۔حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی نوازشریف جیت کی تقریر کے لیے ن لیگ کے ہیڈ کوارٹر کا رُخ کریں گے۔
پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے
اسی طرح سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، آزاد امیدوار 72 گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں گے۔
ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ لوگ شمولیت کے لیے ہمیں رابطے کررہے ہیں، آئین کے مطابق آزاد امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔
انہوںنے کہاکہ آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ اکثریت ہوگی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،
پنجاب میں آزاد امیدوار (ن) لیگ کی کامیابی کے قریب بھی نہیں ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والد کی آزاد امیدواروں کو قابو کرنے کی صلاحیت اچھی ہے۔