لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔
نیب نے 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار کے 5 اکاؤنٹس اور ایک گھر بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا۔
راسلے میں کہا گیا ہے سیون ایچ گلبرگ تھری میں جائیداد ہجویری ہاؤس اسحاق ڈارکو واپس دے دی جائے اور بینک الفلاح کےاکاؤنٹ میں پچاس کروڑ اناسی لاکھ اڑتالیس لاکھ اور حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ پینسٹھ ہزار روپے بحال کر دیے جائیں۔
اسی طرح الائیڈ بینک میں چارسو بتیس روپے کے اکاؤنٹ، البرکا بینک میں دوسو انتالیس روپے کے اکاؤنٹ کے علاوہ الفلاح بینک میں ایک اور دوہزار روپے کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے کی تصدیق کیلئے ضلعی انتظامیہ نے نیب لاہور کو دوبارہ خط لکھا ہے، تصدیق کے بعد اسحاق ڈارکے منجمد اکاؤنٹس اور جائیداد کو بحال کردیا جائے گا۔