بدین: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر ہر بار عوام کا خون چوستا ہے اس کا شکار کر چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ مخالف جماعتوں کے پاس نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی مہم کے سلسلے میں بدین کے علاقے تعلقہ شہید فاضل راہو میں راہوکی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو۔
کسانوں،مزدروں کی حکومت بنے، یہاں عوامی راج قائم ہو، مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے،
سٹیبلشمنٹ کا کندھا استعمال کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں، شہبازشریف
ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنا منشور لےکر ہر صوبے میں عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے، بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے 10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکےمکانات دیناچاہتے ہیں، بےگھر لوگوں کو20 لاکھ گھر بنا کر دینے کے لیے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو عوام کے بجائے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔