شہریوں کیلئے خوشخبری،لاہورہائیکورٹ نےعید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےاسموگ کے تدارک کےلیےدائردرخواستوں پرسماعت کی۔عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیااورباورکرایا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سونا حیران کن حد تک ہزاروں روپے سستا
عدالت نےواسا کو لاہورکےانڈرگراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے وکیل کی استدعا پرمارکیٹوں کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی اس سے قبل مارکیٹیں رات دس بجے بند ہوجاتی تھیں ۔ مقدمات پرمزید سماعت چودہ اپریل کو ہوگی۔