ایبٹ آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو بارے علم نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کی،صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی۔
یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں تو مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا،عمران خان سے متعلق بیان پر رنجیدہ ہوں ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا۔ہر ایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
مجھے عمران خان پر ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ہمارے اندر بھی ایسے ہیں جو تنظیم سازیوں میں پھنس گئے،لوگ پوچھتے ہیں تنظیم سازی کا بتائیں تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔
ن لیگ کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،فواد چوہدری
سیاسی مقابلہ سیاست سے ہونا چاہئیے، یہاں تو ہر طرف گند ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بےعزت کر دیا۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب ہم نے دفن کر دیا ہے۔
پرویز رشید کے علاوہ جس نے بھی ایکسٹینشن کو ووٹ دیا وہ مجرم ہے۔ میاں صاحب کو بھی ایکسٹینشن کے ووٹ کا نہیں کہنا چاہئے تھا۔جس دن ہم نے جنرل
ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیا اس دن ہمارا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو گیا۔
نوازشریف وہی شخص تھا جنہوں نے ان کو للکارا تھا۔میاں صاحب کو ورغلایا گیا،ان سے جھوٹ بولتے تھے۔میں ان کے نام بھی لوں گا جنہوں نے نوازشریف سے فراڈ کیا۔ورغلانے والی وہی ٹیم ہے جو میاں صاحب کے گھٹنے پکڑتے تھے۔ یہی لوگ آ کر بتاتے تھے کہ اس طرح کر لیں تو اس طرح ہو جائے گا،جو بھی ہے نوازشریف کوبتانا چاہئیے کس نے غلط فیصلہ کرایا۔ 28 نومبر سے پہلے حکومت جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے نیچے دبی ہوئی تھی،یہ کوئی بات ہے کہ آپ لیڈر کے آگے کھڑے ہی نہیں ہو سکتے ہیں۔