لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں مریم نواز وزیراعٖظم بنتی نظر نہیں آرہیں۔
داتا دربار پر نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کھل کر پارٹی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور عمران خان کے خلاف ذاتیات پر مبنی بیانات دینے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
راجا ریاض سمیت پی ٹی آئی کے منحرف پارلیمنٹیرینز کے ن لیگ سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ حالات کیسے ہی ہوں، جیل یا نیب کا سامنا ہو، وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے، یہ کیا بات ہوئی کہ عمران خان کے ٹکٹ پر جیت کر ہمارے پاس آجاؤ، میں اس کے خلاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پہلے بہت مضبوط تھا، مگر ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کردیا جس دن آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا، اب یہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ نہیں چلے گا، ہم نے اس نعرے کو دفن کردیا۔
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دھماکے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید
کیا اس ناکامی کے ذمہ دار صدر ن لیگ شہباز شریف ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس میں سوائے پرویز رشید کے ن لیگ کا ہر وہ شخص مجرم ہے جس نے ووٹ دیا، تم سب لالچی ہو۔
میاں نواز شریف نے توسیع کی مخالفت کیوں نہیں کی، اس سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو ورغلایا گیا ، ان سے جھوٹ بولا گیا اور فراڈ کیا گیا، وہی لوگ ورغلاتے ہیں جو جاجاکر نواز شریف کے گھٹنے پکڑتے ہیں کہ ووٹ دیں گے تو یہ ہوجائے گا، نواز شریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے یہ غلط فیصلہ کروایا تھا۔