لاہور : پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہوگیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایر پورٹ سے گرفتار ہونے والا شخص ڈیوڈ لاہور کے جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ڈیوڈ کا تعلق کراچی سے ہے۔
ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل دبئی سے واپس آیا تھا اور گوجرانوالہ میں کچھ دنوں سے رہ رہا تھا، اسی نے گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کروایا۔ ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد ملے ہیں۔