اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا مرکزی ملزم بیرن ملک فرار
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پربھی گفتگو ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) وفاق اور پنجاب میں حکومتی اتحادی میں شامل ہے۔