انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 21 کارکنوں کی عبورتیں ضمانتیں کنفرم کردی، ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔
اے ٹی سی کجے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی،آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد احتجاج ہوا، لاہور میں جناح ہاؤس پر بھی جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، جس پر درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھی، ملزمان میں علی، شاہد، محمد منشاء سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔