راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں نیپال کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں نیپال کے سفیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس، 54 ارکان شریک نہ ہوئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بناپرنیپال کےساتھ تعلقات بڑھاناچاہتاہے،
خطے میں امن کےلیے علاقائی ممالک کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیپالی سفیر نےعلاقائی استحکام کےلیےپاکستان کی کوششوں کوسراہا ۔