کراچی : عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ فیصلہ 22 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے کہا آگ غفلت کی وجہ سےلگی اور غفلت کا آغاز گھر کو فیکٹری کیلئے کرایے پر دینے سے شروع ہوا۔
عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چالان میں ملزمان کے نام کے بجائے عہدے کیوں لکھے، آپ نےکےالیکٹرک کے جنرل منیجر کانام کیوں نہیں لکھا،آپ نےہیڈآف نیوکنکشن کےالیکٹرک کابھی نام نہیں لکھا۔
فیکٹری مالک کےوکیل نے 9متاثرین کےراضی نامے جمع کرادیے اور کہا 9 لوگوں نے ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی رضامندی کی قانونی کیاحیثیت ہے، ہرجرم اسٹیٹ کےخلاف ہوتاہے،اسٹیٹ خودمدعی ہے تو وکیل نے کہا ملزمان کی درخواست ضمانت پرمتاثرین کوکوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 22اکتوبر کو سنایا جائے گا، کیس میں فیکٹری مالک، منیجر سمیت 6 ملزمان جیل میں ہے۔