سابق گورنر سندھ اور نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کی مبینہ ویڈیوز کو ‘افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاست میں نئی پستی قرار دے دیا۔
اتوار کی رات منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر لیگی رہنما محمد زبیر کو نامعلوم خواتین کے ساتھ نجی تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہی۔
پیر کو جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں ہے بلکہ نئی پستی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ‘جعلی اور تبدیل شدہہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کام میں جو بھی ملوث ہے اس نے انتہائی خراب اور شرمناک حرکت کی ہے۔
محمد زبیر نے، جو مسلم لیگ (ن) کی 2018 میں مدت پوری کرنے والی حکومت میں سندھ کے گورنر کے فرائض انجام دے چکے ہیں، کہا کہ انہوں نے ایمانداری، وقار اور دیانتداری کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور اس کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ محمد زبیر، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔