میرانشاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کے حامی شرپسندوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
محسن داوڑ کے ساتھیوں نے احتجاج کے دوران آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔ پرتشدد احتجاج اور آرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات اور امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا ۔
پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران فائرنگ سے محسن داوڑ شدید زخمی ہو گئے۔
مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے,نواز شریف
محسن داوڑ کو میر انشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فائرنگ سے محسن داوڑ کے کچھ ساتھی بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے،
فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔