اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہیلتھ ورکرز میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرایع کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 13ڈاکٹرز، 2نرسز اور 5ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوگئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد17275ہوگئی۔ اب تک 10362ڈاکٹرز، 2439نرسز اور 4474ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 168 ریکارڈ کی گئی۔
وزارت صحت کے ذرایع کا کہنا ہےکہ 489ہیلتھ ورکرز گھر اور 30اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16588ہیلتھ ورکرز کورون اسے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشترہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔
سندھ میں مجموعی طور پر 6017 ہیلتھ ورکرز میں وبا کی تصدیق ہوئی جبکہ 60 کا انتقال ہوا۔ پنجاب میں3489ہیلتھ ورکرز پازیٹو ہوچکے ہیں اور اموات کی تعداد 29 ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں4117ہیلتھ ورکرز میں وبا کی تصدیق ہوچکی ہے اور اموات 44 رہی۔ اسلام آباد میں1584ہیلتھ ورکرز پازیٹو ہوئے جبکہ 14کورونا سے انتقال کرگئے۔
گلگت بلتستان میں 320ہیلتھ ورکرز پازیٹو ہوچکے اور 3 جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں870ہیلتھ ورکرز پازیٹو آئے اور 9 کا کورونا سے انتقال ہوا۔ آزاد کشمیر میں878ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوئے اور 9 جان کی بازی ہار گئے۔