کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل دو ماہ بعد کومہ سے باہر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو صحت یاب ہونے کے بعد نجی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔
کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا تھا جس کے سبب وہ 2 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹروں نے مکمل صحت یابی تک انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹروں نے انفیکشن پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کنورنوید سے کسی کو بھی نہ ملنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کنورنوید کو اسپتال کی جانب سے دیکھ بھال کیلئےنرسنگ اسٹاف بھی مہیا کیا گیا۔