اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اتحادی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا وزیراعظم سے شکوہ کیا۔
ملاقات کے دوران وفد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارے عوامی مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن: علاقہ مکینوں نے سڑک بند کردی
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات کر کے شہری سندھ کے مسائل حل کرنے اورمطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اسی پر ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ اگر شہری سندھ کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔