اسلام آباد : نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے فرد جرم کیلئے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مراد علی شاہ سمیت دیگرکے خلاف نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، کیس پرسماعت احتساب عدالت کےجج سیداصغرعلی نے کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگرملزمان عدالت کےروبرو پیش ہوئے ، ریفرنس میں شریک ملزمان پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکا ، عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان پرفرد جرم کیلئے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فردجرم کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم شریک ملزم سلطان فاروق کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
ملزم کے وکیل نے کہا ملزم کے ملازم کورونا کاشکارہیں،2 اسپتال سےٹیسٹ کیےہیں ، ملزم سلطان فاروق خودبھی بیمار ہیں، استثنیٰ کی درخواست منظورکی جائے ، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے یکم نومبرتک سماعت ملتوی کر دی۔