اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے دو نام گورنر محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔
گورنر ہاؤس کو مسلم لیگ ن کی جانب سے خط ارسال کر دیا گیا جبکہ گورنر ہاؤس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا خط موصول ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ بارے مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت کو ٹیلی فون کیا۔
کراچی میں ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو پورے پاکستان کو جام کر سکتے ہیں: سراج الحق
شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجویز کردہ ناموں پر اعتماد میں لیا۔
واضح رہے کہ، احد خان چیمہ سابق بیوروکریٹ رہے، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری ہائیرا یجوکشین پنجاب تعینات رہ چکے ہیں، احد خان چیمہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
احد چیمہ نے گزشتہ سال جون میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لی تھی، احد چیمہ کو شہباز شریف نے مشیر وزیراعظم برائے اسٹیبلشمنٹ مقرر کیا تھا۔