بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر پیغام میں کہا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں۔امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔یہ متحد بھارت کے عزم کا عہد ہے۔
نریندرمودی نے مزیدکہا آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ یہ آئینی طور پر 5 اگست 2019 کو ہندوستان کی پارلیمنٹ کے فیصلہ برقرار رکھتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نےکہا یہ جموں،کشمیر اور لداخ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے لیے امید،ترقی اور اتحاد کا ایک شاندار اعلان ہے۔عدالت نے اپنی گہری دانشمندی کے ساتھ اتحاد کے اس جوہر کو مضبوط کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے
میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارا عزم اٹل ہے۔