لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا، محکمے کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف ایک فیملی ممبر سمیت ہیلتھ کارڈ کے اہل نکلے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کے بعد ہیلتھ کارڈ کی کہانی سامنے بھی آگئی، محکمہ صحت پنجاب نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم نکلا۔
نواز شریف بھی پی ٹی آئی صحت کارڈ سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں اور بطور سربراہ خاندان کے مزید ایک فرد کا علاج بھی صحت کارڈ سے کروا سکتے ہیں۔
نواز شریف کو علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی انتظام بھی کرے گی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا لیکن پنجاب ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بھی معاملے سے لاعلم رہے۔
ڈاکٹر علی رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ نواز شریف کا ہیلتھ کارڈ بنایا نہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی گزشتہ برس ستمبر میں جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آیا تھا، نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔