مسلم ن کے قائد میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے طرز حکومت سے ناخوش پہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے قائد میاں نواز شریف شہباز شریف کے طرز حکومت اور فیصلوں میں سست روی پر ان سے ناخوش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی اسٹیٹ بنک گورنر سمیت اہم اداروں کے سربراہ تعنیات نہیں کیے جاسکے ہیں البتہ نوازشریف سے ان کے قریبی رفقاء نے حکومت کی کارکردگی اور ن لیگی کارکنان کی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کابینہ کا فورم استمعال کریں اور بروقت عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھائیں۔
نوازشریف کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے عوامی خدمت میں اُٹھائے گئے اقدامات کی میڈیا میں تشہیر کریں، ہمارا سارا فوکس عمران خان مخالف بیانیے پر نہیں عوامی خدمت پر ہونا چاہئے۔