پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ چیف آرگنائزرمریم نوازبھی شریف میڈیکل سٹی پہنچی ہیں۔ نوازشریف شریف میڈیکل سٹی میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹرعدنان کی سربراہی میں میڈیکل پینل نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا۔