پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو لاہور تک محدود رکھیں، انہوں نے کہا اپنی پارٹی پر اعتماد کریں، نواز شریف دوسرے اداروں سے مجھے سیٹیں دینے کا نہ کہیں، میاں صاحب پنجاب پر توجہ دیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر کسی کو کسی بھی ضلع میں جا کر اپنی سیاست کرنے کا حق ہے، آج لاہور میں ن لیگ کے لیے مسائل ہیں۔ امیاں صاحب کوشایدیہ تجویزدی گئی ہے، دوسرےصوبے میں جائیں، انھیںتجویز ہے لاہور پر فوکس کریں، وہاں جو مشکلات ہیں ان کوحل کرنے کی کوشش کریں۔
بلاول بھٹو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی تنازع نہیں، ہم عوام کی طرف دیکھتے ہیں، یہ غلط فہمی ہے، مجھے کسی سے غلط فہمی ہے، مجھے سیاست کرنی ہے، ملک میں سیاسی بخار اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ جو بھی تیار ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہرکسی کو ساتھ لیکرچل سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور ادارے ان کے ساتھ ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات سے اب بھی بھاگ رہی ہے۔