پی ٹی آئی سے مذاکرات اوردیگرامورپروزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔جس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔
سربراہ جمعیت علمائےاسلام مولانا فضل الرحمان ،سابق صدرآصف علی زرداری، قمرزمان کائرہ،خالد مگسی،سردارایازصادق، خالد مقبول صدیقی،طارق بشیر چیمہ، آغا حسن بلوچ، سالک چوہدری، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود،دیگراتحادی رہنما،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل آف پاکستان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اورملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ ایم کیوایم کے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لئے ڈیڈلائن سے متعلق کیس پر بریفنگ بھی دی۔
وزیراعظم کی جانب سےآج شام 7 بجےتمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
چیئرمین پی،ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن چاہتےہیں۔