اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 4 ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 67 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں57ہزار981کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اسی دورانیے میں چار ہزار سات سو پینتالیس افراد میں مہلک وبا کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح8.18فیصد رہی ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، نئے کیسز کی تعداد گزشتہ دن سے کم ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی کوروناوائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں کیسز کی شرح6.30فیصدریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں کوروناکیسز کی شرح4.36فیصد رپورٹ کی گئی، گزشتہ24گھنٹے میں 79نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کوئٹہ میں سب سے زیادہ 39کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔