پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاراحد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق سے متعلق نیا سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ احد رضا میر کے مبینہ افیئرز سے متعلق کچھ دعوے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔
ڈیجیٹل کریئٹر نے اپنی اس ویڈیو میں بتایاکہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔
انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔
احد رضا اور سجل علی میں علیحدگی، اداکارہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور صف اول کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔
سوشل میڈ یا پر کافی عرصے سے سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔
ان اسکرین شاٹس میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔
شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
اداکار جوڑی کے مداح بھی افسردہ ہوگئے
اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایک مداح نے لکھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سجل اپنی زندگی میں خوشیوں کی مستحق ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔
اداکار جوڑی کے ایک مداح نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس صورتحال کے بعد مجھے رونا آرہا ہے۔
دیگر مداحوں نے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں خوش رہنے کا مشورہ دیا۔