نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری جاری ہے۔
اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔
قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ایوان میں موجود نہیں تاہم پی ٹی آئی کے ارکان اور نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں شرکت کی۔
پی ٹی آئی اراکین کے ایوان میں آتے ہی شور شرابہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے نواز شریف کی تصویر ایوان میں لہرا دی جس پر پی ٹی آئی ارکان نے گلی گلی میں شور ہے،
نواز شریف چور ہے کے نعرے لگائے جس پر مسلم لیگی ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کے جوابی نعرے لگائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون ،
ترک صدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی،
صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لینے سے انکار
ترک صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں۔ یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں،
دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا، نیک تمناﺅں کا اظہار کیا