ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس پر بات نہیں کرونگا، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیں گی کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔،
عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اپنی آنے والی نسل کو بچانے کے لیے ان کو شکست دینی ہے، آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس پر بات نہیں کرونگا، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیں گی کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
(پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے،کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جا رہا ہے، پیسے کے بت کے علاوہ ایک خوف کا بت بھی ہے،خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبی کی زندگی بارے پتا چلے،مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلو، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،ہم نے حقیقی آزادی لیکر ملک کو آزاد کرنا ہے،زرداری، نوازشریف ملک کا پیسہ 30 سال سے لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے کیونکہ اپنے آقا سے ڈرتے ہیں۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس؛ وزیراعظم کا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا، جب تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو گی، دو ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت سود کے بغیر قرض دے رہے تھے، ہمارے دورمیں ملک ترقی کر رہا تھا تب سازش کے تحت حکومت گرائی گئی، ہم نے ان سے اپنے آپ کو آزاد کرنا ہے، ضمنی الیکشن میں اپنی آنے والی نسل کو بچانے کے لیے ان کو شکست دینی ہے، آج سارا دن عدالت میں گزارا، کیس پر بات نہیں کرونگا، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک عدالتیں انصاف نہیں دیں گی کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی کا نہیں۔26سال پہلے پارٹی بنائی توانصاف کومنشورمیں شامل کیا، مجھے ابھی بھی مشورے دیئے جارہے ہیں اسمبلی میں چلے جاؤ ان کے ساتھ بیٹھ کرمعاملات طے کرو۔
انہوں نے کہا کہ 2 خاندان 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں،ہرکسی کے ساتھ بات کو تیار ہوں لیکن چوروں سے کبھی بات نہیں کروں گا، جب کوئی معاشرہ چوری کو برا نہ سمجھے وہ قوم اپنی قبر کھود دیتی ہے، چور نیب کی عدالت میں جاتے ہیں تو اس پر پھول پھینکے جاتے ہیں، اسی لیے اللہ نے امربالمعروف کا حکم دیا ہے برائی کے خلاف جہاد کرو اوراچھائی کا ساتھ دو، قرآن میں کہیں نہیں لکھا بدی کے ساتھ مفاہمت کرو، پاکستان میں چھوٹے چورجیل،بڑے ڈاکووزیربن جاتے ہیں۔